Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry

Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry Moula Ali Poetry
یـــاعـــــــلیؑ مـــــدد


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



وہ جبرئیل جو افضل ہے ہر فرشتے سے
اسے غــلامِ درِ بــوتـــرابؑ کہتے ہیــں

علیؑ کا ذکر عبادت ہے پیروی ایماں
علیؑ کی راہ کو رہِ صواب کہتے ہیں


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



علیؑ کے ملنگوں مبارک ہو تم کو
کہ خوشی کا خزینہ آیا ہے

کعبہ خوشی سے مگن کیوں نہ ہو
آمد علیؑ مرتضیٰ کا مہینہ آیا ہے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



بنتِ اسد کی گود سے ابھرا اک آفتاب
ہاں اے تراب, تجھ کو مبارک ہو  بوتراب
کوثر چھلک زرا تیرا ساقی ہے لاجواب
بتہہ کی سر زمیں سلامت یہ انقلاب

Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


ہے میرا عـــــــــلیؐ نور ولی حسن عطا بھی
ایمان بھی اسلام بھی , ہے مشکل کشاء بھی

حیدرؐ بھی یہ سرورؐ بھی، سرورؐ کی دعا بھی
اللّٰہ کا عبـــــدؐ بھی ، نُصیری کا خُــدا بھی

دارین میں ہمســـــــر نہیں کوئی بھی ولیؐ کا
بس ایک محمــــدؐ ہے جو مولاؐ ہے عــــــلیؐ کا


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



بے عیب صحیفہ عصمت کا
لاریب کا در قرآن علیؑ
میرے قبلہ کی سج دھج زینت
تیرے کعبہ کا مہمان علیؐؑ

پاتال کی تہہ سے عرش تلک
میرے خالق کی پہچان علیؑ
سب نبیوں کا سردار کہے
میرا جسم علیؑ میری جان علیؑ


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



کس طرح بھلا ربِ عُلیٰ عقل میں آئے
ممکن ہی نہیں نورِ خُدا عقل میں آئے
تم عقل کی میزان پہ حیدرؑ کو نہ تولو
جو عقل سے پہلے ہو وہ کیا عقل میں آئے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



امانت دار آیاتِ جلی کہنا ہی پڑتا ہے
پیمبرؐ کا وصی حق کا ولی کہنا ہی پڑتا ہے

بجا ہے آپ کا ارشاد لیکن حضرتِ واعظ
جو لگ جاتی ہے ٹھوکر یاعلیؑ کہنا ہی پڑتا ہے

Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


۔ﻋﻠﯽع ﺟﻤﺎﻝِ ﺩﻭ ﻋﺎﻟﻢ ﻋﻠﯽ ع ﺍﻣﺎﻡ ﺯﻣﻦ
ﻋﻠﯽع ﻭﻗﺎﺭِ ﺩﻝ ﻭ ﺟﺎﮞ ﻋﻠﯽ ع ﺑﮩﺎﺭِ ﭼﻤﻦ
ﻋﻠﯽع ﻋﺮﻭﺝِ ﻓﺼﺎﺣﺖ ﻋﻠﯽ ع ﮐﻤﺎﻝِ ﺳُﺨﻦ
ﻋﻠﯽع ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺣﻖ کی ﭘﮩﻠﯽ ﮐﺮﻥ


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



ہر ایک کو شک تھا میرا ہی لیں گے رسول نام
جاگے ہوئے تھے رات کے آنکھیں تھیں سرخ فام

جو چھوٹے قد تھے پنجوں کے بل تھے کھڑے تمام
اتنے میں لائے عرش سے جبرئیل یہ پیام

لشکر نہ کرسکے گا تمہاری کوئی مدد
اللہ کہہ رہا ہے کہو یا علئ مدد


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



لشکر کی ابتری پہ یہ کہنے لگے نبیۖ
گھبراو مت لڑائی کی یہ شب ہے آخری
اب کل جو مرد ہوگا علم پائے گا وہی
در پردہ تھا نبیۖ کی زباں پہ علئ علئ

یعنی الم الف سے یہ لشکر اٹھائے گا
جو ع سے علم ہے وہ حیدر اٹھائے گا


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



صرصر چلی جو تیغ تو مرحب کا سر گیا
مرحب گیا تو دل سے صحابہ کے ڈر گیا

دو انگلیوں سے اٹھا سروں سے گزر گیا
اب تک نہیں پتہ درِ خیبر کدھر گیا

آتی شکن جو غیظ میں اُن کی جبین پر ⁦
پھر در تو کیا قلعہ بھی نہ ملتا زمین پر


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



بہرِ علیؑ رسولِ خدا آپ کہہ گئے
اللہ نے بنائے ہیں دس درجے عِلم کے
نو (9) حِصّے تو علیؑ ولی کو عطا کئے
ہے ایک حِصّہ ساری خدائی کے واسطے

ہے مخزنِ علوم مگر مرتضیٰ علیؑ !


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



سایہ ہے میرے مولاؑ کا اشجار سے بہتر
نعلینِ عـلیؑ ہے مجھے دستار سے بہتر

بدلے میں تیری دید کے مرنے میں خوشی ہے
جیـنـا نہیـں مــولاؑ تـیـرے دیــدار سـے بـہتـر


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



تیری فہرستِ عمل کو دے کے ترتیبِ حسیں
رفتہ رفتہ حق نے یوں بھیجا کہ قـرآں ہو گیـا

تیری جو کی روٹیوں نے دے دیا ہے حوصلہ
زندہ رہنا ہـم غریبوں کـو بھی آسـاں ہـو گیـا


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



شیرِ یزداں کو سبھی خلق خُدا جانتی ہے
فتحِ خیبر کو محمدﷺ کی دعا جانتی ہے

بارِ لکُنت میں بھی ریحؔان سُبک رہتی ہے
یہ زباں مدحتِ حیدرؑ کا مزا جانتی ہے

ریحؔان اعظمی


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



کیوں سنتا نہیں نام علی ؑ کا تو اذاں میں
اس نام کے سن لینے سے بہرا نہیں ہوگا

بے حُبِ علیؑ تونے پڑھی ہیں جو نمازیں
ماتھے سے تیرے دور یہ دھبہ نہیں ہوگا

فرمانِ محمدۖ ہے میرے مولاؑ کے حق میں
جـو تیـراؑ نـہیں ہـوگا وہ میـراۖ نـہیں ہـوگا


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



جس طرح روح ہوتی ہے پیکر کی آبرو
یونہی علیؑ ہیں دینِ پیمبرﷺ کی آبرو

کعبہ ہوا علیؑ کی ولادت سے محترم
عزت صدف کو دیتی ہے گوہر کی آبرو


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



بلندی آسمانوں کی بھی کم ہے پاۓ حیدرؑ سے
سـرِ مـُہرِ نبوت میـرے مـــولاؑ کـے قـدم ٹھہرے

نبـیۖ کـے عِلم کا محـور خـدا کی ذات کا مظہر
وہی ہوتا ہے جسکے ہاتھ پر دیں کا عَلم ٹھہرے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


عـلیؑ ہیں آیتِ کبریٰ عـلیؑ ہیں نعمتِ عظمٰے
اگر شک ہے تو جا کر سورہء رحمان سے پوچھو

علیؑ کو چھوڑنے والے نہ دنیا کے نہ عقبٰے کے
حدیثِ مصطفٰےۖ سے دین سے ایمان سے پوچھو


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



انـجام کیـا چھپے گـا جـب آغـاز کھل گیـا
لشـکر میـں کـون کـتـنا ہـے جـنباز کـھل گیا
دو دن گئی تھی فوجِ مسلماں علیؑ سے قبل
خـیبر کـا در تـو کـھل نـہ سـکا راز کـھل گیـا


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


قسـم خـدا کی وہی نـور تھا پیمبرۖ کا
علیؑ کی شکل میں منشور تھا پیمبرۖ کا

زباں پہ ناد ِعلیؑ اور دل میں یادِ علیؑ
جہـاد میں یہی دستور تھا پیمبرۖ کا


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


ذہن عاجز ہے ترے کردار کی تفسیر میں
سارے جلوے ہیں اک دامنِ تطہیر میں

رن میں غازی، کھیت میں مزدور، منبر پر حکیم
اللہ اللہ کتنے رخ ہیـں ایـک ہـی تـصویـر میـں


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



عشقِ حیدرؑ ہے تو قرآں کی دلآزاری نہ کر
بے عمل رہ کر محبت کی اداکاری نہ کر

اے مسلماں تجھ سے کہتا ہے یہ پیغامِ غدیر
تو غدیری ہے تو پھر مقصد سے غداری نہ کر


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


تــوراة اور زبــور میں انؑ کی فضــیلتیں
مرقوم ہیں خدا کی عنایت کے باب میں

انجیل پر نظر ہے تو پہچان لیجئے
تنویرِ ایلیا ہے مسیحی نقاب میں

قــــرآن میــں یـہ نـــور ہـے ایســا رچا ہوا
جیسے چمک ہے چاند میں خوشبو گلاب میں


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



عـــلیؑ کا ذکر عبادت سمجھ کے کرتے ہیں
یہ نیـک کـام سـعادت سمجھ کے کـرتے ہیں
ولائے آلِ محــمدۖ میں مـوت بھی ہے حیات
ہم اس عمل کو شہادت سمجھ کے کرتے ہیں


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry


دل و نگاہ میں سوز و گُداز قائم کر
خدائے پاک سے راز و نیاز قائم کر
علیؑ کا نام لے پھر رکھ قدم مصلے پر
نماز پڑھنے سے پہلے نماز قائم کر


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



قــرآن پـاک نـہج بـلاغـت کـے واسطـے
آئینہ جیسے رکھا ہو صورت کے واسطے

ہیں اہلِ خلد بھی جہاں خدمت کے واسطے
ہم خـاکسار ہیں وہـاں مدحـت کـے واسطے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



خورشید سر شام کہاں جاتا ہے
روشن ہے دبیرؔ پہ جہاں جاتا ہے

مغرب کی جانب ہی ہے قبر حیدرؑ
یہ شمع جلانے کو وہاں جاتا ہے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



غــدیر نـام ہـے اللہ کی عـبادت کا
غـدیر نام ہے انسان کی شرافت کا
غدیر نام ہے نوعِ بشر کی عظمت کا
غــدیر نام ہے ربطِ کتاب و عتـرتؑ کا

جہاں میں جو ہے اسی اک سفر کا صدقہ ہے
ہـر ایـک صبـح اسـی دوپہر کـا صـدقــہ ہـے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry




خود کریں نانِ جویں پر انحصار
نعمتیں سلمانؑ و قنبرؑ کے لیے

زیب دیتا ہے لقب شیرِ خدا
فاطمہ زہراۜ کے شوہر کے لیے

مات کھائی تو خدا کے ہاتھ سے
فخر کی ہے بات یہ عنتر کے لیے



Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



فیصلہ اب یہ روشنی کا ہے
نور دنیا میں سب علیؑ کا ہے

جنگ کرنے چلا علیؑ سے کیوں
یہ ارادہ تو خـودکشـی کـا ہـے

قتلِ مرحب نہیں ہے یہ لوگو
صـاف یہ قتل تیـرگی کا ہے


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



    از ازل گفتم

یا رب مجھے ازل کا دفینہ قرار دے
انگُشترِ علئ کا____نگینہ قرار دے

اظہار جس کی "میں" سے ہوا "تُو" کے نور کا
میرا خمیر اُس کا_________ پسینہ قرار دے

مجھ سے گزر کے خلقِ خُدا کو ملے علئ
بامِ الست کا مجھے_____زینہ قرار دے

جس علم میں کہ نقطئہ با ہے چُھپا ہُوا
عاجز کے قلب کو, وہ خزینہ قرار دے

جس دل میں تُو سما سکے وہ دل ہو میرا دل
جو عشق سے بھرا ہو, وہ سینہ قرار دے۔

میر نوید احمد



Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



کعبہ دل قبلہ جان طاق ابروئے علئ
ہو بہو قرآن ناطق مصحف روئے علئ

خاک کے ذروں میں عطربوترابی کی مہک
باغ کے ہر پھول سے آتی ہے خوش  بوئے علئ

اے صبا کیا یاد فرمایا ہے مولا نے مجھے
آج میرا دل کھنچا جاتا ہے کیوں سوئے علئ

دامن فردوس ہے ہر گوشہ شہر نجف
ہے مقیم خلد گویا ساکن کوئے علئ

کیوں نہ ہوں کونین کی آزادیاں اس پر نثار
ہے دل بیدم اسیر دام گیسوئے علئ


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



منحنی عرش ہے بسوئے نجف
اے زہے زائرینِ کوئے نجف

معتدل دل کی دو نشانیاں ہیں
حرکتِ قلب و آرزوئے نجف

کیا فرشتوں کو مجھ پہ رحم آتا
وہ تو کچھ تھی بدن میں بوئے نجف

خوب میں رہ کے خوب تر کی تلاش
یعنی جنت میں جستجوئے نجف

رکھو ہر دم علئ کو سینے میں
ہے یہی رازِ آبروئے نجف

جوہر عباس


Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry



ﺑﮩﺘﺮ ﮬﮯ ﮐﮩﻮں ﺗﻤﮑﻮ ﻋﻠﯽؑ ﺳﮯ ﮬﮯ ﻋﺪﺍﻭﺕ
ﯾﻮﮞ ﻓﺘﻮﮮ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﺗﻢ ﻧﻌﺮﮦ ﺳﻠﻮﻧﯽ ﮐﺎ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﮭﺎﺅ
ﺍﻟﻘﺎﺏ ﭼﺮﺍﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﮐﻌﺒﮯ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﻣﻮﻟﻮﺩ ہے ﺍﻭﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ
ﯾﻮﮞ ﺷﺎﻥ ﮔﮭﭩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﮨﺮ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﻻ ﮐﮯ ﻓﻀﺎﺋﻞ ﮐﻮ ﭼﮭﭙﺎﻟﻮ
ﯾﻮﮞ ﺷﺎﻥ ﭼﮭﭙﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﺗﺮﺗﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﺗﻮﺭﯾﺖ ہے ﻗﺮﺁﻥ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ
ﭘﮩﻠﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﺗﻢ ﺩﻭﺵ ﻧﺒﻮﺕ ﺳﮯ ﮨﭩﺎ ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﺩﮐﮭﺎﺅ
ﻣﺴﻨﺪ ﺳﮯ ﮨﭩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﻓﺘﻮﻭﮞ ﮐﮯ لگاﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﻣﻼﮞ ﮐﮯ ﮔﮭﭩﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ

ﻣﯿﺪﺍﻥ ﮐﯽ ﺯﯾﻨﺖ ﮬﮯ ﻓﻘﻂ ﺣﯿﺪﺭی ﻧﻌﺮﮦ
ﯾﻮﮞ ﺷﻮﺭ ﻣﭽﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﻋﻠﯽؑ ﮐﻢ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ




Urdu Shayari On Imam Ali a.s | Shia Poetry

Post a Comment

0 Comments