Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
عبـــــــاسؑ عـــلمدار
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
جـنـابِ فــاطمہ زہـراۜ کـے دلـرُبا عبــاسؑ
علیؑ کی نیم شبی کی حسیں دعا عباسؑ
یہ حرف حرف میں خوشبو یہ روشنی آقاؑ
یہ میرا رنگِ سخن ہے تیری عطا عـــباسؑ
ثروؔت رضوی
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
دنیا نصیب ہو مجھے عقبٰی نصیب ہو
عـباسؑ کے عـلم کا جو سایہ نصیب ہو
سر پر لوائے حمد کھلے یــاعـلیؑ مدد
مـحشر کے روز تیرا پھریرا نـصیب ہو
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
اک مہک لب سے اٹھی صلیِ علٰی سے پہلے
نـــامِ عـبـاسؑ لیـا میـں نے دعــا سـے پـہلے
بھر کـے دامـن کـو میـرے بـابِ حوائج نے کہا
ہـاتھ پہلا دیـے کس نے یــہ عطا سـے پہلے
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
علیؑ کے لال تھے شاہِ انامِ ہو جاتے
شـریک آلِ نبـیۖ لا مـکـان ہـو جاتے
وقارِ حضرتِ عباسؑ کم نہیں تھا قمر
پلاتیں دودھ جو زہـراۜ امـام ہو جاتے
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
میں نے عــلیؑ سے "ع" لیـا اور لکھ لیا
دیکھا بــوتـراب تو "ب" اس سے لے لیا
آیـا نظر اسـد تو قــلم نے "الــف" لیــا
اور "س" بڑھ کے ساقیِ کوثر نے دے دیا
ہر لفظ پھر تو زینتِ قرطـاس بن گیا
اکٹھا کیا تو "حضرتِ عباسؑ " بن گیا
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
عباس میں بتول کا جلال ڈھلا ہے
تطہیر کے آنگن میں علئ بن کے پلا ہے
مولا علئ کا لقب یدھلا ہے دوستوں
عباس تو اللہ کے ہاتھوں میں پلا ہے
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
اب بھی عباسؑ کے پنجے سے یہ آتی ہے صدا
دستِ شفقت میں ولایــت کـا مـزہ رکھتے ہیـں
مانگنے والوں کو تاخیر کا احساس نہ ہو
ہم فقیروں کے لیے ہاتھ کُھلا رکھتے ہیں
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
سیاسی لوگ سیاسی علم لگاتے ہیں
شجر میں دیں کے حسد کی قلم لگاتے ہیں
نہ جانے کس لئے سینوں میں آگ لگتی ہے
علم عباسؑ کا جب گھر پہ ہم لگاتے ہیں
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
ﭘﺎﻧﯽ ﻃﻮﺍﻑ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ ﺗﯿﺮﮮ ﻣﺰﺍﺭ ﮐﺎ
ﭘﺎﻧﯽ ﻭﻓﺎ ﺷﻨﺎﺱ ﮬﮯ ﻋﺒﺎﺱءِ ﺑﺎ ﻭﻓﺎ
ﺗﺸﻨﮧ ﻟﺒﯽ ﺳﮑﯿﻨﮧء ﻭ ﺍﺻﻐﺮء ﮐﯽ ﻣِﭧ ﮔﺌﯽ
ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﭘﯿﺎﺱ ﮬﮯ، ﻋﺒﺎﺱءِ ﺑﺎﻭﻓﺎ
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
لگائے جو بغیر تیغ کے انبار لاشوں کے
جو ہے پیکر شجاعت کا اُسے عباسؑ کہتے ہیں
جو تھا شبیر ؑکا خادم مگر سب صاحبان دل
اُسے آقا اُسے مولا ، اُسے عباسؑ کہتے ہیں
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
شجاعت کا صدف مینارہ الماس کہتے ہیں
غریبوں کا سہارا بے کسوں کی آس کہتے ہیں
یزیدی سازشیں جس کے علم کی چھاوں سے لرزیں
اسے ارض و سماء والے سخی عباسؑ کہتے ہیں
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
یا علیؑ کہہ کر لکھا حضرت عباسؑ کا نام
خود قلم جھومنے لگا لکھ کر وفادار کا نام
میں نے تو اُسکو سیاہی سے لکھا تھا لیکن
خود بخود روشنی دینے لگا عباسؑ کا نام
ہم نے دیکھا ہے کہ بہتے ہوئے دریاؤں پر
لکھتی رہتی ہے ہوا حضرتِ عباسؑ کا نام
موجِ دریا نے عقیدت سے اُسے چوم لیا
جب عریضے پہ لکھا حضرتِ عباسؑ کا نام
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
چوم کر ماتھا حسنء بولے یہ محسنء ہوگا
نور اس چاند کا ہی تا حدِ ممکن ہوگا
جلوہ بار اس کا علم دہر میں ہر دن ہوگا
ہے ضمانت میری یہ حشر میں ضامن ہوگا
آج تقدیر مقدر کی سنور آئی ہے
خواہش زہرا ء بدن بن کے اتر آئی ہے
Urdu shayari of Abbas Alamdar a.s | Shia poetry
0 Comments
Please do not enter any spam links in the comment box.