2 Line Urdu Poetry On Hazrat Muhammad ﷺ

2 Line Urdu Poetry On Hazrat Muhammad ﷺ


ایک خلقت تھی مجاور اس کی
میں کہاں انﷺ کی زیارت کرتا

نبوت  ناز   کرتی   ہے  رسالت  ناز   کرتی  ہے
محمدؐ مصطفیٰﷺ پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے


جس طرف چشمِ محمدﷺ کے اِشارے ہو گئے

جتنے ذرّے سامنے آئے، ستارے ہو گئے

درود کے بغیر نماز نا مکمل

اور آل محمد ﷺ کے بغیر درود

اللهم صل على محمد وآل محمد وعجل فرجهم



نا کلیم کا تصور نا خیالِ طورِ سینا

میری آرزو محمدﷺ میری جستجو مدینہ


خطرہ کوئی نہیں مجھے کسی زوال کا
میں دیوانہ ہوں فقط محمدﷺ کی آل کا

وہ ﷺ بولیں تو بنیں قرآن کے پارے
کہ ایسا بولتا____کوئی نہیں ہے
محمد ﷺ دوسرا کوئی نہیں ہے


آقا ﷺ کی رحمتوں سے برابر ہے فیض اب
جبرائیل آسمان پے____یہاں ہم فقیر لوگ

ﺑﺘﺎ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ﯾﮧ ﺳﻠﻤﺎﻥِؑ ﻓﺎﺭﺳﯽ ﻭ ﺑﻼﻝؑ
ﮐﮩﺎﮞ ﮐﮩﺎﮞ ﻟﺌﮯ ﭘﮭﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﺴﺘﺠُﻮﺋﮯ ﺭﺳﻮﻝؐ

ہو لاکھ آفتابِ قیامت کی دھوپ تیز
میرے لئیے تو سایئہ دیوار آپﷺ ہیں

مجهے شاعری کا شعور کہاں
میں تو لکهتی ہوں فقط انداز آپﷺ کے

بوئے گل اس لیے پھرتی ہے چھپائے چہرا
گیسو سرکارِﷺ دو عالم نے سنوارے ہوں گے

قمر گیسوئے احمدﷺ کی حدیں ہیں قلبِ  مؤمن تک
یہ ہیں رحمت کے بادل ہر جگہ چھایا نہیں کرتے

فنا اتنا تو ہو جاؤں  میں تیریﷺ ذاتِ عالی میں
جو مجھ کو دیکھ لے اُس کو, تیراﷺ دیدار ہوجائے

دیوانگی میں ہوش کے آثار آ گئے
جب سے میرے خیال میں سرکارﷺ آ گئے


بے مثالی کو ناز ہے جس پر
وہ گھرانہ میرے حُضورﷺ کا ہے

ایک پل میں ہزار عالم میں
آناجانا میرے حُضور لﷺ کا ہے

اچھے تو خیر اچھے ہیں میرے امیرﷺ نے
عاصی و گناھ گار کو دل سے لگا لیا

یہ دربارِ محمدﷺ ہے یہاں ملتا ہے بن مانگے
ارے ناداں یہاں دامن کو پھیلایا نہیں کرتے


ذرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہون گے
جس جگہ آپﷺ نے نعلین اتارے ہوں گے



2 line urdu poetry on Huzoor pak s.a.w | Huzoor pak per shairi
2 Line Urdu Poetry Of Hazrat Muhammmadﷺ



Post a Comment

0 Comments