Bibi Fatima Zehra s.a 2 Line Urdu Poetry
سورۃِ دھــر سے ھم نے یہ راز پایا ھے
درِ بتُولؐ سے دونوں جہاں نے کھایا ھے
حـجابِ ظـرف فاطمــہۜ ہــو تــو
پردہ نشین کا اللہ هونا ضروری ہے
وہ کل بھی پنجتنؑ میں صدارت مقام تھیں
ۜمنصـب یـہی ہـے آج بھی شایانِ فاطمہ
ہوتی ہے اسکے واسطے ہر دعا قبول
تسبیح فاطمہۜ کا یہ ادنا کمال ہے
مسلکِ عشق کا دستور نرالا دیکھا
ہم نے درِ زہراۜ پے اترتا ستارا دیکھا
رہائی مل گئی اس کو عزاب قبر و محشر سے
یـہاں پـر مـل گیا جـس کـو وسـیلہ آپؑ کـا
نام بتولۜ سنتے ہی تعظیم سے اٹھو
یوں بھی ادا کیا کرو سنت رسولۖ کی
کونین تجھے ملکہِ تطہیر مبارک
اے بیبی خدیجۜہ تمہیں توقیر مبارک
آیتوں کا جب کوئی میعار لِکھا جائےگا
فاطمہ زھرہ۴ آپکا کِردار لِکھا جائے گا
سلمانؑ جھک رہا ہے یہاں ہر نماز میں
کعبے سے کوئی کم نہیں چوکھٹ بتولؐ کی
خوشبوۓ خلد آتی تھی جس سے جہان کو
دوزخ کے باسیوں نے وہ گھر ھی جلا دیا ۔۔۔۔
زخمی پہلو ، آگ دروازہ ، غمِ پدر
آپ اپنی ذات میں اک کربلا ہیں فاطمہۜ
جہاں درود کی آیت بیان ہوتی تھی
وہیں درودِ مجسم سے انحراف ہوا
آنسو ٹپکنے لگتے ہیں آنکھوں سے اس گھڑی
آتی ہے یاد جب بھی شہادت بتولۜ کی
تھی دشمنی خدا سے کینہ رسولۖ سے
اُمت نے سارے بدلے لیے ہیں بتولۜ سے
امیر وہ مخدومہۜ کو حق دیتے نہ دیتے
واجب تھا مسلمانوں پر تعظیم تو کرتے
بڑا عظیم تھا صدمہ، علیؑ بہت روئے
بنا کے تُربت زھراء ص علیؑ بہت روئے
Bibi Fatima Zehra s.a 2 Line Urdu Poetry
0 Comments
Please do not enter any spam links in the comment box.