Urdu Shayari Of Imam e Zamana ajtf


Urdu Shayari Of Imam e Zamana ajtf


Image Source - Google | Image by - ShiaTV.net



Urdu Shayari Of Imam e Zamana ajtf


Aap Ke Aane ke Bad...


مـعجزا اک یہ بھی ہــوگا آپؑ کے آنے کے بعد
دھوپ بن جائے گی سایہ آپؑ کے آنے کے بعد

آپؑ کے آنے سے پہلے موت ہے یہ زندگی
زندگی پھر ہوگی زندہ اپؑ کے آنے کے بعد

حُسن پر یوسفؑ کے جب وہ آج تک حیران ہے
مر ہی جائے گی زلیخا آپؑ کے آنے کے بعد

خود ہی ہو جاؤں گا حاضر آپؑ کے دربار میں
میں نہ لوں گا استخارہ آپؑ کے انے کے بعد

کون روکے گا بھلا تعمیر کرنے سے ہمیں
فاطمہ زہراۜ کا روضہ آپؑ کے آنے کے بعد

کتنی باتیں مدحِ حیدرؑ کی ابھی سینے میں ہیں
میں جنہیں ظاہر کروں گا آپؑ کـے آنے کـے بعد

ہم تو کیا ہیں آپؑ کے دشمن سے خود لے گی زمیں
آپؑ کـے جـانے کـا بـدلا آپؑ کـے آنـے کـے بـعد

وہ نـمازی وہ نصـیری اور وہ ہـے مـاتـمی
ختم ہوگا بس یہ جھگڑا آپؑ کے آنے کے بعد

کہـہ رہـے ہیں جـو تـماشـا ماتــمِ شـبیرؑ کو
خود بنیں گے وہ تماشا آپؑ کے آنے کے بعد

آپؑ کـا درباری شـاعر سب تکـلؔم کـو کہیں
کاش مل جائے یہ رتبہ آپؑ کے آنے کے بعد


میر تکؔلم


Urdu Shayari Of Imam e Zamana ajtf

Post a Comment

0 Comments